اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) برطانوی گلوکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ سستے کپڑے پہننے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ غریب ہیں، لباس کی بجائے خاندان پر توجہ دینی چاہئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایما واٹسن نے ا پنی حالیہ پوسٹ میں کہا کہ ہمیں اپنے لباس کے مقابلہ میں اپنے خاندان پرزیادہ توجہ دینی چاہیے کیونکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے سے زیادہ ضروری آپ کے اپنے ہوتے ہیں۔
ایماواٹسن نے حال ہی میں اداکاری کے شعبے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اداکارہ نئی فلموں کیلئے آفرز قبول نہیں کر رہیں، وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ چھوٹی عمر سے ہی فلموں میں اداکارہ کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم اب انہوں نے کورونا کے مکمل خاتمے تک ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ ایما نے 20 سالہ کیریئر میں ہیری پوٹر کے علاوہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ اور لٹل وومن سمیت فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔