لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی طرف سے جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے انہیں جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ کردی ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران وینا ملک نے کہا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے۔ میں خلع لے چکی ہوں، بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ۔ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے۔ سابق شوہر بلیک میل کرنے کے لیے الزامات عائد کررہا ہے۔ عدالت سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو عدالت میں جمع نہ کروانے پر انہیں آخری مہلت دیدی۔ عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔