اداکار ہمایوں سعید نے بھارتی مداح کو شادی کے پیغام پر دلچسپ جواب دیدیا

Published On 31 March,2021 05:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار ہمایوں سعید نے ایک بھارتی مداح کو شادی کے پیغام پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید کو ان کی ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر شادی کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ڈیئر ہمایوں سعید کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ مجھے معلوم ہے آپ شادی شدہ ہیں لیکن کیا ہی کروں اس دل کا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ کو بے حد چاہتی ہوں۔ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن یقین مانیں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

ہمایوں سعید نے اپنی اس دیوانی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا مجھے پیار کرنے کا شکریہ مگر شادی کے لیے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔
 

Advertisement