لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
انسٹا گرام پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک خیر خواہ حکومت کو ہی اپنی عوام کی صحت کا اس درجہ خیال ہوسکتا ہے کہ جیسا اس موجودہ حکومت نے ثابت کیا ہے۔ کورونا ویکسین کے لئے لگائے گئے سنٹرز کی کارکردگی اتنی اچھی ہے کہ وہ لوگ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید ویکسین لگوانے کے لئے انہیں افراتفری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومتی سطح پر بہترین اقدامات کی بدولت آج وہ سبھی لوگ مطمئن ہیں اور جوق در جوق ویکسین لگا بھی رہے ہیں اور لوگوں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں کہ اس وقت ویکسین لگانا کس قدر ضروری ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری بھی اپنے لوگوں سے یہ پُرزور اپیل ہے کہ صحت کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں کیونکہ آپ کی ذرا سی غفلت آپ کی یا آپ کے گھر والوں کی زندگی کا چراغ گُل کر سکتی ہے۔ اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال رکھئیے کہ جان ہے تو جہان ہے۔