کراچی: تاجروں کے احتجاج پر محکمہ صحت سندھ کی کاروباری دورانیہ بڑھانے کی تجویز

Published On 06 June,2021 03:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، محکمہ صحت سندھ نے لچک دکھاتے ہوئے سخت پابندیوں کے ساتھ کاروبار کا دورانیہ بڑھانے کی تجویز دیدی۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ تاجر خود اور عملے کی ویکسی نیشن کرائیں اور رات 8 بجے تک مارکیٹ کھولیں، ویکسین کراچکے افراد کیلئے ہوٹلوں میں ڈائننگ بھی کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آج شام ٹاسک فورس اجلاس میں کاروبار کھلنے کی حتمی منظوری ہوگی۔

دریں اثنا وزیر تعلیم سندھ نے عوام سے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت سندھ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ہمارا ٹارگٹ تین ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیٹ کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی کام لے رہے ہیں، ہم مربوط حکمت عملی کے تحت کراچی میں ویکسینیشن کے عمل کو بڑھارہے ہیں عوام کو ساتھ دینا چاہئیے۔
 

Advertisement