دعا ہے حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں:حمائمہ ملک

Published On 15 June,2021 11:28 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ وہ حجاب کی عزت کرسکیں اور اسے لے سکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمائمہ ملک نے بتایا کہ انہیں حجاب لیتے ہوئے 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے ۔حجاب لینے کی وجوہات سے متعلق حمائمہ ملک نے کہا کہ بس آپ کو رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اور پھر ظاہر بھی بدلا اور باطن بھی بدل گیا۔حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر جاوید بطور مرشد ملے ، جس کے بعد میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کے بعد مجھ میں ٹھہراؤ آیا، روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔حمائمہ ملک نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب لے سکوں یعنی وہ لائف سٹائل اپناسکوں۔
 

Advertisement