پشاورمیں عرصہ بعد سینما ہالوں کی رونقیں بحال، پشتو کی چار فلمیں نمائش کیلئے پیش

Published On 22 July,2021 08:51 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں عرصہ بعد سینما ہالوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، اس بارعید الاضحی پر پشتو کی چار فلمیں سینماء گھروں میں نمائش کےلیے پیش کردی گئیں، شائقین کی عید کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

پشاور میں عرصہ بعد سینما ہالوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، اس بارعید الاضحیٰ پر چار پشتو فلمیں سینماء گھروں میں پیش کر دی گئی ہیں جو شہر کے مختلف سینما گھروں میں فلم بینوں کو تفریح مہیا کریں گی۔

پیش کی جانے والی فلموں میں ارباز خان اور شاہد خان کی بدمعاشی دا خیال کوہ ، جہانگیر جانی ،عجب گل اور ارباز خان کی فلم راج دا بدمعاشے اور ان ہی اداکاروں کی فلم لوئی زخمونہ شامل ہیں جبکہ شاہد خان کی فلم راجہ بھی دوبارہ پیش کی جارہی ہے۔

فلموں کے شائقین بھی سینماء کی دوباربحالی پر خوش ہیں، منتظمین کے مطابق کورونا وباء کے باعث دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
 

Advertisement