پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Published On 23 July,2021 06:35 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس خوشخبری کی اطلاع ان کے شوہر یاسر حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

خیال رہے کہ یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز نے 2019ء میں شادی کی تھی۔ یاسر حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔

یاسر حسین نے اس تصویر کیساتھ لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں، الحمداللہ!

اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اداکار حسن حیات نے بھی یاسر حسین اور اقرا عزیز کو والدین بننے پر مبارکباد پیش کی۔
 

Advertisement