کپڑے استری کرنے، برتن دھونے سے چڑ ہے: نیلم منیر

Published On 21 August,2021 09:41 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ادکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا کہ اُنہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے۔ گھروں میں عموماً لڑکیوں کو ہی کام کرنا پڑتا ہے جبکہ یہی ہماری ثقافت بھی ہے۔

نیلم منیر سے ایک ٹاک شو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ اُنہیں گھر کے کونسے کام کرنا پسند اور کونسے ناپسند ہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ‘انہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے ، انہیں یہ دو کام نہیں پسند۔

اسی دوران شو میں اداکارہ کبریٰ خان کا بتانا تھا کہ اُنہیں برتن دھونا بہت پسند ہے اور وہ گھر کے برتن دھونا انجوائے کرتی ہیں۔
 

Advertisement