محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش کی پیشگوئی

Published On 21 August,2021 08:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔
 

Advertisement