اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار قوی خان ہالی ووڈ فلم 'فاربڈن سٹیپس' میں جلوہ گر ہوں گے۔
اداکار قوی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی نئی فلم فاربڈن سٹیپس میں مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم مغربی ممالک میں رہنے والی مسلم کمیونٹی پر بنائی گئی ہے کہ وہ ان ممالک میں کیسی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
قوی خان نے مزید بتایا کہ فلم میں وہ ایک ایسے شخص جی سرکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو مضبوط اسلامی عقائد کا حامل ہے اور وہ کس طرح اپنی نوجوان نسل میں امن قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔