یوم دفاع پاکستان پر اداکارہ ماہرہ خان کا مسلح افواج کو خراج تحسین

Published On 06 September,2021 10:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ماہرہ خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک کی مسلح افواج کی دن رات قومی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔

خوبرو اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ایک دل کو چھولینے والے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ آج گزشتہ سالوں کے برخلاف میں اپنے دل سے لکھ رہی ہوں، یہ وہ نہیں کہ خوش خلقی کے لیے ہرسال ایک دن کو منانے کے حوالے سے کہا جاتا ہے بلکہ یہ وہ اظہار تشکر اور تحسین ہے جو میں نے خود دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی نئی فلم "ایک ہے نگار" کی تیاری کے دوران مجھے یونی فارم سے انسیت اور محبت ہوگئی، میں اسے ہر صبح پہنتی ہوں۔ میرا دل عقیدت اور فخر سے پھٹ پڑتا ہے جب میں طبی عملے کو کام کرتا دیکھتی ہوں، اور ہر مرتبہ میں ہمت و بہادری کی کہانیاں سنتی ہوں۔ ہر روز کام پر جانا اور ان بہادر مرد و خواتین کے ساتھ رہنے سے میرے اندر کچھ تبدیلی آئی ہے۔
 

Advertisement