لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ نوراں لعل نے یوم بحریہ کے موقع پر نیا ملی نغمہ ' دھرتی کے نام پہ دل فدا، جاں فدا' ریلیز کر دیا۔
گلوکارہ نوراں لعل کے ملی نغمے کے ڈائریکٹر نوید چودھری، شاعر افضل عاجز ہیں۔ جبکہ ڈی او پی محمد موسی نے ترتیب دی ہے۔ نوراں لعل نے ماہ ستمبر شہداء اور غازیوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ستمبر افواج پاکستان کے نام ہے، بحری، بری، فضائیہ افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔