لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے اندورن شہر کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس کی عکس بندی کرنے کے خلاف کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔
عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر 30 ہزار روپے شورٹی بانڈز جمع کرنے کے بعد ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔
دو روز قبل عدالت نے پولیس کو دونوں ملزموں کو چھ اکتوبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔