سجل علی اور احد رضا میر نے خاموشی توڑ دی

Published On 06 October,2021 10:25 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

احد رضا میر کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ احد نے واضح کیا کہ سجل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی گزشتہ برس مارچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
 

Advertisement