کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے: جونی لیور

Published On 04 October,2021 09:35 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے کامیڈی کنگ عْمر شریف کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمر شریف کا انتقال نہیں بلکہ کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جونی لیور نے مزید کہا کہ ‘عمر کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں۔ ان جیسے لوگ ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں۔جونی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ‘ان کی تقریباََ 4 سے 5 ماہ پہلے آخری بار عمر شریف سے بات ہوئی تھی اور دونوں کا ایک ساتھ امریکا میں شو کرنے کا بھی ارادہ تھا ۔

 

Advertisement