حریم فاروق کی شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ سامنے آ گئی

Published On 15 October,2021 09:25 am

کراچی: (روزنامہ د نیا) اداکارہ حریم فاروق جوکہ ایک طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں،نے اپنی شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور بتایا کہ ‘ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں ، اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کیلئے قربان کریں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ان کی والدہ ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں۔