لاہور:(دنیا نیوز)فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ عارف خان المعروف ارباز خان کو سال 2020،21کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔
ایف بی آر نے گلبرگ فائیو عزیز ایونیو سوسائٹی میں فلمسٹار ارباز خان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سفیان عدیل نے فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس بھیجا جبکہ انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دے دیاگیا ۔