لاہور:(ویب ڈیسک)اپنے متنازع اور بے باک بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے شوہر کے تشدد اور شادی کے حوالے سے انکشافات کرکے ایک مرتبہ پھر خبروں میں جگہ بنالی ہے۔
متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی، شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے جبکہ شادی کو بچانے کے لیے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہی اور ایک طرح سے ذہنی غلامی کا شکار بن چکی تھیں۔
ماڈل و ٹی وی میزبان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ کہ اگر کوئی تعلق یا رشتہ نہیں چل رہا اور اس میں لالچ کا پہلو آچکا ہے تو اسے ختم کردیں کیونکہ طلاق ہوجانا یا پھر دوسری شادی کرنا غلط کام یا گناہ نہیں ہے مگر تشدد یا تضحیک برداشت کرنا مناسب نہیں۔
متھیرا نے مزید کہا کہ میں نے منصوبے سے ہٹ کر گھر کے کام کیے اور پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ شادی کو بچانے کے لیے ہر کام کروں گی مگر بالآخر میری شادی ختم ہوگئی۔
واضح رہے کہ متھیرا نے ماڈلنگ شروع کی اور اگست 2014 میں پنجابی گلوکار کار فلنٹ جے سے شادی کی تھی، تاہم چار سال بعد 2018 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔2004 میں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں، ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہی ہوئی تھی جبکہ ان کے والد زمبابوے کے نامور سیاستدان ہیں۔