ممبئی: (روزنامہ دنیا) ٹائیگر شروف نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں اداکار کا زخمی چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ ناخوشگوار واقعہ ہوا۔
خیال رہے کہ ٹائیگر شروف اس وقت برطانیہ میں اپنی فلم گنپتھ پارٹ 1 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ٹائیگر فلم کی سپر ہٹ ریلیز کرنے کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم میں ٹائیگر ایک باکسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔