ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کو ایک اور مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھتہ خور کی جانب سے انہیں 10 کروڑ روپے کے دیئے گئے تحائف قبضے میں لئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھتہ خوری میں ملوث سکیش چندریکھر نے جیکولین فرنینڈس کو 10 کروڑ روپے کے تحائف دیئے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ کو بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تفتیشی مراحل کے دوران متعدد بار مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے یہاں تک کہ انہیں ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روک دیا گیا۔