ممبئی: (روزنامہ دنیا) کسانوں سے متعلق سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگا رناوت ممبئی پولیس سٹیشن پیش ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا ممبئی کے کھارتھانے میں پیش ہوئیں اور بیان ریکارڈ کروایا۔ پولیس نے کنگنا کو گذشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔ تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے سبب کنگنا سخت سکیورٹی میں تھانے آئیں۔
کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کیلئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کی تھی جس کےبعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پر سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔