ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار سلمان خان کو سالگرہ سے ایک روز قبل پنویل شہر میں سانپ نے ڈس لیا، سانپ زہریلا نہ ہونے کے سبب سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنے فارم ہاوس میں موجود تھے کہ سانپ نے ڈس لیا، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اداکار کا تفصیلی معائنہ کیا اور صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
اداکار کی خوش قسمتی کہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں زیادہ نقصان نہیں ہوا، سلمان خان کی سالگرہ 27 دسمبر کو منائی جانی ہے، انہیں سالگرہ سے ایک روز قبل سانپ کاٹے کے واقعے پر گھر والے تشویش میں مبتلا ہو گئے تاہم ڈٓاکٹروں کے اطمینان دلانے پر انہیں واپس فارم ہاوس ہی منتقل کر دیا گیا۔