ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سپرہٹ فلم "چک دے انڈیا " میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیونکہ وہ پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں، فلم کو چھوڑنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے، اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا۔
سلو میاں نے کہا کہ کاش یہ لوگ ٹائٹل میں "انڈیا" شامل نہ کرتے، مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔