بھارتی اداکارہ کا فلم سیٹ سے لباس چوری کرنے کا اعتراف

Published On 30 December,2021 10:30 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کر کے لے گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ثانیہ نے ایک دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کیلئے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے۔ اداکارہ کے مطابق فلم مینا کشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں ۔

جب فلم کی شوٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کر کے لے گئیں۔ ثانیہ نے ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔