اکشے کمار کی فلم 'پرتھوی راج' کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Published On 01 January,2022 09:59 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں اکشے کمار کی فلم ‘پرتھوی راج’ ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی۔ ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں فلم کے خلاف گوجر برادری نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق راجستھان کی گوجر برادری نے فلم سازوں کو خبردار کیا ہے کہ فلم میں ‘راجپوت’ لفظ حذف کیا جائے ورنہ اس کی نمائش نہیں ہونے دیں گے۔ گوجر برادری نے اجمیر میں واقع دیو نارائن مندر کے پاس جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں شکایت دائر کردی۔

آل انڈیا ویر گوجر سماج اصلاح کمیٹی کے صدر ہرچند گوجر نے کہا کہ فلم کا عنوان ‘پریتھوی راج’ تبدیل کیا جائے اور فلم میں تاریخ سے ہونے والے کھلواڑ سے باز رہا جائے۔ گوجر برادری کا کہنا ہے کہ عظیم حکمران کا تعلق ہماری برادری سے تھا۔ فلم کو ریلیز سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ اس میں تاریخی حوالوں کا جائزہ لیا جا سکے۔