بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اور اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

Published On 04 January,2022 09:52 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے نامور اداکار جان ابراہم کورانا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔

اداکار سمیت ان کی اہلیہ پریا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار کا نے بتایا کہ ہم دونوں کی ویکسی نیشن مکمل ہے لیکن پھر بھی کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اداکار نے مداحوں سے حفاظتی اقدامات سمیت ماسک پہننے کی درخواست کی۔