ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنے نیلے پتھر والے بریسلیٹ کو لکی قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کو کبھی بھی ان کے نیلے پتھر والے بریسلیٹ کے بغیر نہیں دیکھا گیا ہے اور نا ہی اداکار اسے کبھی اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس بریسلیٹ کے حوالے سے سلمان خان نے بتایا ہے کہ فیروزہ پتھر والا یہ بریسلیٹ انہیں ان کے والد نے اس وقت دیا تھا جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سے اب تک یہ میرے ساتھ ہے اور میں کبھی اسے خود سے دور نہیں کرتا ہوں اور اسی پتھر کی وجہ سے میں بہت سی مصیبتوں اور حادثات سے بھی بچا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی ان پر کوئی بڑی مشکل یا پریشانی آتی ہے تو یہ پتھر ٹوٹ جاتا ہے۔