ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر بھی باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنیوالے ہندو انتہا پسندوں پر پھٹ پڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اختر نے بھی حجاب والے معاملے پر اپنا شدید ردعمل دیا اور لڑکیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعے کی مذمت کی۔ جاوید اختر نے ٹویٹر پر لکھا میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تاہم مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ بھی ناکام، کیا یہ مردانگی ہے؟ انتہائی افسوس کامقام ہے۔