لاہور:(ویب ڈیسک ) ملک کے معروف قوال زمان ذکی تاجی کینسر کے باعث انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض سے طویل عرصے تک جنگ لڑنے کے بعد قوال زمان ذکی تاجی خالق حقیقی سے جاملے، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
ان کی نماز جنازہ پیر کو ظہر کی نماز کے بعد مسجد الانا شو مارکیٹ میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ زمان ذکی تاجی معروف قوال ذکی تاجی کے صاحبزادے تھے، قوالی کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ ان کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا، یہ نظر میرے ییر کی اور روبرو یار قابل ذکر ہیں۔