ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں ان کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز بھی راج کندرا کے پروڈکشن ہاوس سے منسلک کاسٹنگ ڈائریکٹر سمیت 4 افراد کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ان حالات میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کا ایک ساتھ رہ پانا مشکل نظر آ رہا ہے اور ہنستے کھیلتے جوڑے کا اختتام علیحدگی پر ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔