پاکستان کو خوشحال اور پرامن بنانے کا خواب تعبیر کا منتظر ہے: شان شاہد

Published On 18 May,2022 07:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن بنانے کا خواب تعبیر کا منتظر ہے۔

شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خواب حقیقت بننے کا منتظر ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان ہمیں اس راستے پر لے جائیں گے جو ہمیں ہماری منزل ایک خوشحال، پرامن، محب وطن پاکستان تک لے کر جائے۔

خیال رہے کہ اداکار شان شاہد، عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی بھرپور حمایت کرتے نظرآرہے ہیں۔ 

Advertisement