کراچی: (روزنامہ دنیا) ٹی وی اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے ٹی وی کیریئر کو منفرد بنانے کیلئے جاندار کردار پرمبنی ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
کم مگر عمدہ پرفارمنس والے سکرپٹ سائن کررہی ہوں، ان خیالات کااظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھا کہ بامقصد اور اصلاحی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں، ڈراموں کی کہانی پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے
ریٹنگ کے چکر میں ناظرین کو یکسانیت پر مبنی ڈرامے دکھانے سے بہتر ہے کہ کچھ نیا دکھائیں تاکہ ناظرین غیر ملکی ڈراموں کے بجائے اپنے ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامے میں مختلف قسم کے کردار میں نظر آئوں اس سے فنکار یکسانیت کا شکار نہیں ہوتا اور دوسری طرف سکو اپنے کردار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔