کراچی: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات کے بعد ایک نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ اداکار نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
تاہم اب عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے ۔عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں اُس خبر رساں ادارے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
اداکار نے لکھا کہ ‘ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔