عائشہ خان بیٹے کی ماں بن گئیں

Published On 20 May,2022 05:52 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے کنارہ کرنے والی عائشہ خان بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی آمد کی خبر شیئر کی، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنے بیٹے کی اس دنیا میں آمد کا خوشی کے ساتھ اعلان کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ عائشہ خان کی عقبہ ملک سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں اگست 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

انہوں نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی اور شوہر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ عائشہ خان ماڈلنگ، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
 

Advertisement