مہوش حیات شادی کیلئے انگریز یا کسی غیر ملکی کا انتخاب کریں گی: ہمایوں سعید

Published On 18 June,2022 06:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات شادی کے لیے گورے (انگریز) یا کسی غیر ملکی شخص کا انتخاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ہمراہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم  لندن نہیں جاؤں گا  کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اسی حوالے سے فلم کی کاسٹ نے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کی عکس بندی سے متعلق گفتگو کی اور ساتھ ہی پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بتایا۔

دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر ہمایوں سعید نے مذاقاً کہا کہ مہوش حیات کو شادی کے لیے گورا یعنی انگریز یا غیر ملکی شخص چاہیے۔

مہوش حیات نے ہمایوں سعید کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ مہوش سیٹ پر ہر وقت کہتی رہتی ہیں کہ انہیں گورا چاہیے۔

جس پر اداکارہ مسکرائیں اور کہا کہ گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے۔

مہوش حیات نے اپنی اور ہمایوں سعید کی پہلی ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ دونوں میں ملتے ہی لڑائی ہوگئی تھی۔

ہمایوں سعید نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ مہوش حیات کے سیٹ پر آتے ہی رونق ہوجاتی ہے، مہوش پورا وقت خود کو آئینے میں دیکھتی رہتی ہیں اور کسی کو پریشان نہیں کرتیں۔

جواب میں مہوش نے کہا کہ میں موبائل فون میں مصروف رہتی ہوں اور انسٹاگرام سکرول کرتی رہتی ہوں۔
 

Advertisement