کراچی: (دنیا نیوز) اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ کہ ہر کسی کی اپنی پرسنل لائف ہے، لوگوں کو سپیس دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شادی میں زیادہ رسموں کی قائل نہیں، میری شادی میں زیادہ رسمیں نہیں ہوئیں، شادی میں انگلی پکڑائی اور جوتا چھپائی کی رسم ہوئی۔
شادی میں انٹری کے دوران آریز نے کہا کہ مجھے پھول کیوں مار رہے ہیں، رخصتی میں گاڑی میں نے نہیں چلائی۔
اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ شادی کے بعد اور پہلے کام کرنے میں بہت فرق ہے، وہ آریز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، جہاں بھی ہوں لوگوں کو راستہ دینا سیکھیں۔
حبا بخاری نے کہا کہ رش کے وقت یا دور جانا ہو تو گاڑی آریز نہیں بلکہ وہ ڈرائیو کرتی ہوں، اس موقع پر اداکار آریز نے کہا کہ انگلی چھڑانے کے لیے حبا کے گھر والوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے تھے، حبا کی اداکاری مجھ سے بہتر ہے۔