ممبئی:(ویب ڈیسک) 2 سال قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ کے معروف سٹار سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے بھی خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ اور بِگ باس سے شہرت پانے والی ویشالی ٹھاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، مقبول ٹی وی شو ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں سنجنا کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔ ویشالی ایک سال سے اندور میں اپنے گھر پر رہ رہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ ’’رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کے علاوہ سسرال سمر کا، لال عشق اور سپر سسٹر جیسے کئی سیریلز میں کام کیا ہے، کیرئیر کا آغاز بطور اینکر کیا تھا، انکا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اجین سے تھا۔
ویشالی ٹھاکر کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کو جائے حادثہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔