‘بندہ کہاں ہے’؟ اداکارہ مایا علی کی ویڈیو وائرل

Published On 17 October,2022 06:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’بندہ کہاں ہے‘۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد وہ چپ ہوتی ہیں۔

اسی دوران ایک سہیلی پریشان ہو کر پوچھتی ہے، گانا کہاں ہے؟ اسی پر خوبرو اداکارہ جواب دیتی ہیں بندہ کہاں ہے؟ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں گانا چلنے لگتا ہے۔

اس ویڈیو پر مایا علی نے کیپشن لکھا، دوبارہ نہیں پوچھنے کا۔

مایا علی کی اس ویڈیو پر مداحوں نے مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔
 

Advertisement