ممبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گانے"پسوڑی" کا سحر تاحال نہ ٹوٹ سکا۔ بھارت سمیت دنیا کے ہر کونے میں پاکستانی گانا ابھی تک پسند کیا جا رہا۔ بھارت کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ بھی "پسوڑی" پر پرفارم کیے بغیر نہ رہ سکے۔
بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں پاکستانی مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر پرفام کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی گلوکار خوب جوش کے ساتھ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ گاکر مداحوں کا لہو گرمارہے ہیں۔
صارفین اور ارجیت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے گانے پر پرفارمنس دے کر ارجیت نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان اور اس کے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی نے شہرت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 100 ملین سے بھی زیادہ ویوز حاصل کیے جبکہ دنیا بھر میں اس گانےکو خوب سراہا اور پسند کیا گیا۔