ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادا کارہ کترینہ کیف پاکستانی لڑکی کے ڈانس سے وائرل ہونے والے گانے 'میرا دل یہ پکارے آ جا' پر پرفارم کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان کے شہر کراچی کی لڑکی عائشہ کی طرح پرانے گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔ یہ ویڈیو کترینہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اگر کوئی پاکستان میں ویڈیو وائرل ہو جائے تو وہ سرحد پار بھی بہت پسند کی جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ’میرا دل یہ پکارے‘ پر ڈانس کرنے والی کراچی کی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہورہا ہے۔ یہ ویڈیو بھارت میں بھی بےحد پسند کی جارہی ہے۔
اداکارہ کترینہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔اس سے قبل بھی ’پاوری گرل‘ دنانیر کی ویڈیو نے بھی پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔