"شہنشاہ جذبات" دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

Published On 11 December,2022 07:55 am

ممبئی : (ویب ڈیسک ) عہد ساز اداکار اور"شہنشاہ جذبات" دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرانہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

’فلم ہیریٹج فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے    دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو   نامی فیسٹیول میں انکی سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فیسٹیول کے اعلان کے موقع پر مرحوم اداکار کی بیگم سائرہ بانو کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔