ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں چڑیا گھر میں چیتے کے بچے کا نام معروف بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے کان پور چڑیا گھر میں شدید سردی کے پیش نظر چیتے کے بچے کو ہیٹرز اور کچھ ضروری ادویات بھجوائی تھیں جس پر انتظامیہ نے اس کا نام ’روینا‘ رکھ دیا۔
اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں جس کے باعث انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے، کان پور چڑیا گھر میں نومولود چیتے کو سردی سے بچانے کے لئے اداکارہ نے ہیٹرز اور ضروری دوائیاں بھیجی تھیں، اداکارہ کا یہ ایثار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کان پور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ نومولود کا نام ان کے نام کی نسبت سے روینا رکھا گیا ہے۔
Great initiative @WildLense_India ! Good Going Kanpur zoo with all the rescue and rehabilitation work you doing! #kanpurzoo https://t.co/7AdBWJkwCI
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) January 4, 2023
روینا نے انتظامیہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے اس عمل کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف بھی کی۔