ممبئی: (ویب ڈیسک) نئی دہلی میں سال نو کے موقع پر خوفناک حادثے میں 20 سالہ لڑکی ہلا ہوئی تھی، لڑکی موت گاڑی کی ٹکر کے بعد 13 کلو میٹر تک کار کے پہیوں میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلاحی تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے خوفناک حادثے کا شکار 20 سالہ انجلی سنگھ کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی، انجلی کے والد نہیں ہیں جبکہ ان کی زیر کفالت ایک والدہ اور بہن بھائی تھے، میر فاؤنڈیشن کا مقصد خاندان کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ کی میر فاؤنڈیشن معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور خاص طور پر تیزاب گردی کی شکار خواتین کی مدد میں پیش پیش ہے۔