کومل رضوی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون سے رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 22 April,2023 02:00 pm

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اپل سے سیلیکون ویلی میں شادی کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران دیا۔

اپل مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔

اپنے دوستوں اور خاندان والوں پر مشتمل ایک نجی تقریب میں کومل رضوی اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں۔

کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک سٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔

انہوں نے ماضی قریب میں ایک سکن کیئر پروڈکٹ لائن ” ٹرولی کومل “ بھی لانچ کی تھی اور وہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔