ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ ہر ہفتے ملازمین کے ساتھ بجٹ میٹنگ کرتی ہے اور میں اس دوران پاپ کارن لے کر ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔
حالیہ انٹر ویو میں وکی کوشل نے کترینہ کیف کے بارے میں بتایا کہ گھر کے اخراجات پر کترینہ کیف ہر ہفتے گھر کے سارے ملازمین کو جمع کر لیتی ہیں اور ملازمین کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ملازمین کو سمجھایا جاتا ہے کہ پیسے کہاں اور کیسے خرچ کرنے ہیں، یہ کترینہ کا ایک اچھا عمل ہے لیکن جب میٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو میں اس سے محظوظ ہوتا ہوں اور ناظرین کی طرح پاپ کارن ساتھ لے کر بیٹھ جاتا ہوں۔
اداکار وکی نے مزید بتایا کہ کترینہ کیف نے موٹا ہونے کے پیش نظر مجھے زیادہ پراٹھا کھانے سے بھی روک دیا ہے، مجھے پراٹھے اور کترینہ کو پین کیک پسند ہے لیکن وہ میری والدہ کے ہاتھ کے پراٹھے کھاتی ہیں۔
واضح رہے اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی 2021 میں راجستھان میں ہوئی تھی ان دنوں اداکار وکی اپنی نئی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی پروموشن کیلئے اداکارہ سارا علی خان کے ساتھ مصروف ہیں۔