لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حریم شاہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے بچپن، سیاسی شخصیات کی ویڈیوز ایکسپوز کرنے اور جنسی ہراسانی سمیت مختلف موضوعات سے متعلق گفتگو کی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے متعلق میزبان نے سوال کیا کہ ’یہ پیسے کس کے تھے اور کہاں سے آئے تھے ؟ جس پر حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے اہلکار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔
حریم کا کہنا تھا کہ میں نے غلط کام کیا لیکن میں نے کھلے عام تسلیم کیا کہ ایسے غلط کام پاکستان میں ہورہے ہیں، مجھے اپنے کسی کام پر افسوس نہیں ہے، اس لیے افسوس کا لفظ میں نے اپنی زندگی سے نکال دیا ہے۔
سیاسی شخصیات کی ویڈیوز لیکس سے متعلق ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں نے پیسوں کی خاطر مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں اور نہ ہی اس کے پیچھے میرا کوئی ذاتی مفاد تھا بلکہ میں نے آج تک جتنی بھی ویڈیو ایکسپوز کی ہیں وہ پاکستانی عوام کو ان کا "اصل چہرہ"دکھانے کے لیے کی ہیں۔