سوشل میڈیا پر مذہب سے متعلق پوسٹ کرنے پر نعمان اعجاز تنقید کی زد میں آگئے

Published On 07 November,2023 11:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے مذہب اور نفرت سے متعلق بات کی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ کا مذہب آپ سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ آپ کسی سے نفرت کرو تو پھر آپ کو ایک نئے مذہب کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ میں نعمان اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بارے میں بات کررہے ہیں اور نہ ہی اُنہوں نے اسرائیل فلسطین کی کشیدگی کا ذکر کیا لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شدید تنقیدشروع کردی۔

صارفین نے نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو اسرائیل سے نفرت کرنے سے جوڑ دیا اور تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اداکار چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اسرائیل سے محبت کریں۔ایک صارف نے کہا کہ ’بطورِ مسلمان ہم اسرائیل سے محبت نہیں کر سکتے‘۔