لاہور: (دنیا نیوز)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ملازم پربدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سروں کے بادشاہ گلوکار کا نیا روپ عوام کے سامنے آگیا ہے جس میں وہ اپنے ذاتی گھریلو ملازم کو گھونسوں اور جوتوں سے مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان اپنے ملازم پر چِلا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے؟ ملازم جان بچانے کے لیے منتیں کر رہا ہے اور اس موقع پر موجود دوسرے ملازمین بھی گلوکار کو روک نہیں پائے۔
— Ashok Shrivastav (@AshokShrivasta6) January 27, 2024