ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اہلیہ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا راجپوت نے زندگی کابہت ہی مضبوط فیصلہ کیا۔
ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ میرا نے شادی کے بعد کیریئر کو نہیں بلکہ بچوں کو فوقیت دی، اس نے یہ مضبوط فیصلہ خود کیا جو میرے لیے قابل فخر ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ میرا راجپوت کی اپنی اور میری اپنی شخصیت ہے، اس نے اب بہت سی چیزیں شروع کردی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے شادی کے آغاز میں ہی کیریئر پر نہیں بلکہ فیملی بنانے پر توجہ دی۔
شاہد کپور نے کہا کہ ایک وقت تھا اس نے وہی کیا جو ایک ماں کے طور پر اسے کرنا چاہیے تھا، اب ہمارے بچے بڑے ہو گئے ہیں تو وہ خود کو کافی آزاد محسوس کرتی ہے اسی لیے وہ کام بھی کررہی ہے، اُس نے وہ کردیا جو اسے کرنا تھا اب مجھے اس کے حق میں کام کرنا ہے۔
یاد رہے کہ میرا راجپوت نے 2015 میں 21 سال کی عمر میں شاہد کپور سے شادی کی جس سے ان کے 2 بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں۔